رمضان کا پہلا عشرہ ختم ہونے سے پہلے “یافتاح ” کو اس طرح پڑھیں آپ کی سات نسلوں میں بھی پیسہ ختم نہ ہوگا

پیارے آقا محمدﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ :جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پاک پڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ اور اس کے دس درجات بھی بلند فرمادیتا ہے۔ ماہ رمضان چونکہ عبادتوں اور ریا ضتوں کا مہینہ ہے۔ تو اس میں کثرت کے ساتھ ابھی سے پہلا کلمہ ، سورت فاتحہ ، سورت اخلاص ، سبحان اللہ وبحمد ہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ اور درود پاک اور مختلف وظائف کا کثرت کے ساتھ ذکر کرنا شروع کردیں۔

کیونکہ اس مقدس مہینے میں عبادات کا ثواب ستر گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اور روزے دار کے لیے مچھلیاں افطار تک اس بندے کے لیے دعاکرتی رہتی ہیں۔ آقا کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس نے حلال کھانے یا پانی سے کسی مسلمان کو روزہ افطار کروایا۔ فرشتے رمضان المبار ک کے اوقات میں اور جبرائیل امین ؑ شب قدر میں اسکے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں ۔ ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا:جو روزہ دار کو پانی پلائے۔ اللہ کریم اسے میرے حوض سے پانی پلائے گا۔ کیونکہ جنت میں داخل ہونے تک کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ آج رمضان المبارک کا پہلا عشرہ ہے۔

تو رمضان المبارک کا پہلا عشرہ جس کے چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ تو ختم ہونے سے پہلے پہلے ایک دن کا وظیفہ کرلیں۔یہ وظیفہ ایسا ہے کہ آپ کے رزق کے دروازے کھول دیتا ہے۔ کیونکہ یہ “یافتاح” کا عمل ہے۔ “یافتاح” کا معنی ہے کھولنا ہے۔ جو کوئی “یافتاح ” کا یہ وظیفہ کرلے گا۔ اللہ تعالیٰ اس کی سات نسلوں تک اور ان کی سات نسلوں کو بھی آباد کردے گا۔ اللہ تعالیٰ اتنا آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائےگا۔ اس عشرے میں اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ توآج اس کا وظیفہ لے کر حاضر ہوئے ہیں۔ بہت ہی خاص اورآسان وظیفہ ہے۔ اس وظیفے کے کرنے سے اللہ تعالیٰ آپ کی سات نسلوں کو آباد کردے گا۔ پہلے عشرے کی دعا ضرورپڑھی اور سنی ہوگی۔ جو کوئی پہلے عشرے میں دعا پڑھ لیتا ہے تواللہ پاک اس پر رحم فرماتا ہے اور اسے بخش دیتا ہے۔

تو آپ نے یہ عمل اس طرح سے کرنا ہے۔ کہ کسی بھی ایک دن آپ نے عصر کی نماز کے بعد “یا فتاح ” کو لگاتار مغرب کی نماز تک پانچ سو مرتبہ پڑھنا ہے۔ اول وآخر تین تین مرتبہ درود پاک اور نیت یہ رکھنی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے رزق کو کشادہ کردے۔میرے رزق میں برکت عطا فرمادے۔اور اللہ تعالیٰ مجھے بے شمار عطا فرمادے ۔اور اللہ تعالیٰ میرے رزق میں اضافہ فرمادے ۔ یہ دعا آپ نے کرنی ہے۔ اور دعا کرنے کے بعد آپ نے یہ یقین رکھناہے کہ اس ایک دن کے عمل کے بعد آپ کو اللہ تعالیٰ بے شمار رزق عطا فرمائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *